“چالاک خاتون کی تین خواہشات اور مینڈک”

ایک عورت نے جھاڑیوں میں پھنسے ایک مینڈک کو
باہر نکالا جو در اصل ایک جن تھا..
وہ بولا آپ کی تین خواہشات پوری کروں گا
لیکن آپ جو کچھ مانگیں گی، آپ کے شوہر کو وہی چیز دس گنا ملے گی۔
خاتون کو یہ سن کر بڑا غصہ آیا، خیر انہوں نے کہا کوئی بات نہیں۔
میری پہلے خواہش ہے کہ میں دنیا کہ
سب سے خوبصورت عورت بن جاؤں۔
مینڈک نے کہا سوچ لیں آپ کا شوہر دس گنا خوبصورت ہو جائے گا؟
کوئی بات نہیں، میں سب سے خوبصورت ہوں گی،
تو وہ مجھے ہی دیکھے گا خاتون نے کہا۔
مینڈک نے کوئی منتر پڑھا اور خاتون بے حد خوبصورت ہو گئی۔
دوسری خواہش کہ میں سب سے امیر ہو جاؤں۔
مینڈک نے کہا سوچ لیں آپ کا شوہر آپ سے بھی دس گنا امیر ہو جائے گا؟
خاتون نے کہا کوئی مسئلہ نہیں اس کی دولت یا میری، ایک ہی بات ہے۔
مینڈک کا منتر اور وہ خاتون امیر
جی خاتون آپ کی تیسری خواہش؟ مینڈک نے پوچھا؟
مجھے ایک ہلکا سا دل کا دورہ یعنی ہارٹ اٹیک ہو جائے۔🤭
اس کہانی کا سبق:
خواتین بہت چالاک ہوتی ہیں، ان سے زیادہ ہوشیاری اچھی نہیں😁

اپنا تبصرہ لکھیں