اوسلو میں منہاج القرآن وومن کانفرنس کا انعقاد
رپورٹ خصوصی نمائندہ
ہفتہ اور اتوار چار اور پانچ نومبر کو اوسلو کے شہر اینے بیک مسجد میں خواتین کی اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں
کینیڈا سے محترمہ ڈاکٹر غزالہ قادری صاحبہ نے اسلامی طرز زندگی پر نہائیت پر تاثیر بیان دیا۔ ڈاکٹر صاحبہ نے مادری زبان انگلش ہونے کے باوجود بہت اچھی اردو میں یہ بیان دیا۔
یہ پروگرام خواتین ونگ کی منتظمین نے ترتیب دیا جن میں نوجوان لڑکیوں کے علاوہ یہ خواتین بھی شامل تھیں۔محترمہ امبر صاحبہ، محترمہ امبرین اقبال، محترمہ ثمینہ صاحبہ اور دیگر خواتین۔پروگرام میں ناروے میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی ہر مکتبہء فکر کی خواتین نے حصہ لیا۔ محترمہ ڈاکٹر غزالہ صاحبہ نے موجودہ دور کے مطابق اسلامی احکامات ان کے مسائل اور ممکنہ حل پر سیر حاصل گفتگو کی۔اس پروگرام میں خواتین کی بڑی تعداد جو کہ ایک سو سے ذیادہ تھی نے شرکت کی۔اس موقع پر منتظمین نے کانفرنس کی شرکاء کے لیے بہت اعلیٰ انٹظام کیا مہمانوں کے بیٹھنے سے لے کر انکے طعام کا انتظام میں ترتیب وڈسپلن تھا۔ اس پروگرام میں بچے،نوجوان لڑ کیاں اور ہر عمر کی خواتین نے شرکت کی۔شرکاء نے بہت توجہ اور انہماک کے ساتھ دین کے موضوع پر ڈاکٹر صاحبہ کا بیان سنا۔یہ کانفرنس صبح گیارہ بجے سے رات دس بجے تک جاری رہی۔اس دوران ڈاکٹر صاحبہ نے خواتین کے مسائل کے جوابات بھی بہت تفصیل سے دیے۔
مجموعی طور پر یہ کانفرنس مکمل جامع اور اسلامی معلومات سے بھرپور تھی۔
پروگرام کے آخری حصہ میں نعت خواں خواتین اور لڑکیوں کے گروپ نے نہائیت روح پرور نعت خوانی کی۔مجموعی طور پر پروگرام شرکاء نے شرکاء کے دلوں کو دین کی محبت اور اسلام پر عمل کے لیے گرماء دیا۔
منتظمین نے شرکاء کی تواضع چائے اور ڈنر سے کی۔ ایسے پروگرام پاکستانی کمیونٹی کے دلوں میں ایمان کی شمع کو روشن تر کرنے کے لیے نہائیت ضروری اور اہم ہیں۔
نیوز ڈیسک اردو فلک ڈاٹ نیٹ
