آسٹریا،یونان برطانیہ آئر لینڈ، سویڈن اور ڈنمارک کے علاقوں میں سفر کرنے والوں کی ہدایات میں تبدیلیاں
نارویجن وزارت خارجہ کی جانب سے ڈنمارخ آسٹریا اور برطانیہ غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔آسٹریا ڈنمارک اور یونان کی جانب غیر ضروری سفر سے منع کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت نے وزارت اندورا،بیلجیم،بلغاریہ، کروشیا،قبرص، جمہوریہ چیک،جمہوریہ فیرو، فرانس،آئس لینڈ،لکسمبرگ، مالٹا، اور موناکو کی طرف بھی غیر ضروری سفر سے منع کیا ہے۔ جبکہ ہالینڈ،پولینڈ،پر تگال،رومانیہ،اسپین،سوزرلینڈ اور سویڈن اور ڈنمارک کے کچھ علاقوں میں وباء کی صورتحال دیکھنے کے لیے محکمہء صحت کی جانب سے جاری کردہ نقشہ سے مدد لینے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
پچھلے دو ہفتوں میں آسٹریا،یونان،اور برطانیہ میں وبائی مرض خطرے کی لائن کو کراس کر گیا ہے جو کہ ہر ایک لاکھ میں سے بیس افراد کا مرض میں مبتلاء ہونا ہے۔
جبکہ سویڈن کے علاقے نور لینڈ ریڈ زون سے ییلو زون میں تبدیل ہو گیا ہے جسکا مطلب ہے کہ وہاں مسافر آزادی سے آ جا سکتے ہیں۔اس تبدیلی پر جمعہ کی رات اکیس اگست سے عمل درآمد شروع ہو گا۔
انفیکشن کی صورتحال تیزی سے مختلف علاقوں میں تبدیل ہو رہی ہے اس لیے اس بات کا خیال رکھنا ہو گا کہ جو لوگ کسی علاقے میں سفر کر رہے ہیں اس علاقے کی صورتحال کیسی ہے۔اس بات کا جائزہ خود لینا ہر مسافر کی اپنی ذمہ داری ہے۔تاہم بیرون ملک کے سفر کو غیر ضروری خیال کیا جا رہا ہے۔
نارویجن وزارت خارجہ نے مشورہ دیا ہے کہ ایسے ممالک سے سفر کر کے واپس آنے والے افراد خود کو قرنطینہ میں رہنے کے لیے تیار رکھیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں