9 بینکوں پر سائبر حملے اور ڈیٹا چوری ہونے کی خبریں ، سٹیٹ بینک نے میدان میں آتے ہوئے واضح اعلان کردیا

9 بینکوں پر سائبر حملے اور ڈیٹا چوری ہونے کی خبریں ، سٹیٹ بینک نے میدان میں آتے ہوئے واضح اعلان کردیا 

سٹیٹ بینک نے صارفین اور عوام کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے ،کسی دوسرے بینک پر سائبر حملے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل بینک کے نظام پر سائبر حملے کے بعد ملک میں افواہوں کا بازار گرم ہوگیا، سوشل میڈیا پر پاکستان کے مالیاتی شعبہ پر بڑے سائبر حملے کی غلط اطلاعات گردش کرنے لگیں جن میں کسٹمر کا ڈیٹا چوری ہونے اور رقوم کے نقصانات کے دعوے کیے جانے لگے تاہم سٹیٹ بینک نے اس کی تردید کرتے ہوئے صارفین اور عوام کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے اور کسی دوسرے بینک پر سائبر حملے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ سٹیٹ بینک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے آفیشل ٹویٹر کے ذریعے کہا ہے کہ نو بینکوں پر سائبر حملے اور ڈیٹا سمیت رقوم کے نقصان کی اطلاعات غلط ہیں اور اس حوالے سے سٹیٹ بینک کے ترجمان سے منسوب کرکے پھیلایا جانے والا پیغام بھی جعلی ہے۔

سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک میں نیشنل بینک آف پاکستان کے سوا کسی بینک پر سائبر حملے کی اطلاع نہیں ملی، سٹیٹ بینک ان اطلاعات کی تردید کرتا ہے جن میں نو بینکوں پر سائبر حملے، مالیاتی اور ڈیٹا کی چوری کا دعوی کیا جارہا ہے، سٹیٹ بینک صورتحال کو مانیٹر کررہا ہے اور کوئی بھی اطلاع سٹیٹ بینک کے آفیشل ابلاغی ذرائع سے ہی نشر کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں