31مارچ تک نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بندکرنے کے احکامات جاری

31مارچ تک نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بندکرنے کے احکامات جاری

کروناو ائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث بلوچستان میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے مزید پندرہ دن تک بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردیئے ہیں جبکہ بچ جانے والے پیپر بعد میں دوبارہ لئے جائیں گے۔

صوبائی حکومت نے پہلے سے بند سکولوں کو مزید پندرہ روز تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعدکیاگیاہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے سکولوں کی بندش کا فیصلہ کوئٹہ میں حال ہی میں سامنے آنے والے ایک کیس کے بعد کیاگیاہے۔

اس دوران میٹرک کے امتحانات اگر نہ ہوئے تو انہیں مزید ایک ماہ کیلئے ملتوی کردیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک معاملات پر قابو نہیں پایا جائے گا تب تک خصوصی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یاد رہے کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں اب تک کرونا وائرس کے بیس کیسز سامنے آچکے ہیں۔متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر ایران سے واپس آنے والے ہیں جبکہ برطانیہ اور شام پلٹ ایک شخص میں بھی اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں