25 ہزار سے کم آمدنی والے افراد کے لیے خوشخبری، کھانے پینے کی اشیاءخریدنے کے لیے حکومت مدد کرے گی

25 ہزار سے کم آمدنی والے افراد کے لیے خوشخبری، کھانے پینے کی اشیاءخریدنے کے لیے حکومت مدد کرے گی

ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آیا ہوا ہے جس نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور انہیں ایک وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں۔ ایسے میں حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے شہریوں کو روزمرہ استعمال کی اشیاءخریدنے میں مدد کرے گی جن کی ماہانہ آمدنی 25ہزار روپے سے کم ہے۔ ان اشیاءمیں آٹا، چینی، دالیں اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ شامل ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ کابینہ نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ وہ اس مقصد کے لیے آئندہ بجٹ میں ایک بڑی رقم بھی مختص کرے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ”حکومت ملک کے غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینا اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور ہماری حکومت اس طبقے کی مشکلات دور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں