157 مسافروں سے بھرا مسافر جہاز پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے تباہ ہوا؟ رپورٹ سامنے آگئی

157 مسافروں سے بھرا مسافر جہاز پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے تباہ ہوا؟ رپورٹ سامنے آگئی

گزشتہ ماہ ایتھوپین ایئرلائنز کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 157 افراد موت کے گھاٹ اتر گئے تھے۔ اس حادثے کی تحقیقات میں اب انکشاف ہوا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجہ ایک پرندہ تھا جو ٹیک آف کے فوری بعد طیارے سے ٹکرایا۔ ذرائع نے اے بی سی نیوز کو بتایا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کے ’اینگل آف اٹیک سنسر‘ کو نقصان پہنچاجس کی وجہ سے اس نے پائلٹ کو غلط ڈیٹا دکھانا شروع کر دیا۔ اینگل آف اٹیک سنسر کے غلط ڈیٹا دکھانے پر پائلٹ نے ’اینٹی سٹال سافٹ ویئر بند کر دیا جسے ’ایم سی اے ایس‘ کہتے ہیں۔

واقعے کی تحقیقات سے باخبر ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ ”جب دوبارہ ’ایم سی اے ایس‘ کو آن کیا گیا تو طیارے کا رخ زمین کی طرف ہو گیا اور جہاز نے نیچے گرنا شروع کر دیا۔ جب جہاز نیچے کی طرف گرنے لگا تو پائلٹ نے مینوئلی اسے اوپر اٹھانے کی کوشش کی تاہم تب تک طیارہ اس کے کنٹرول سے باہر ہو چکا تھا۔ یوں طیارہ زمین پر آ گرا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔“ رپورٹ میں یہ تعین نہیں ہو سکا کہ ’ایم سی اے ایس‘ دوبارہ خود پائلٹ نے آن کیا تھا یا سسٹم میں خرابی کے باعث خودبخود آن ہو گیا تھا۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ”یہ سافٹ ویئر خود بخود دوبارہ چالو نہیں ہو سکتا، جب تک پائلٹ خود اسے چالو نہ کر دے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں