14 سالہ لڑکا جس نے انٹرنیٹ پر گیمز کھیل کر 3 کروڑ روپے کمالئ

14 سالہ لڑکا جس نے انٹرنیٹ پر گیمز کھیل کر 3 کروڑ روپے کمالئے

گیمز تو بہت لوگ کھیلتے ہیں لیکن وقت کے زیاں کے سوا ان کے ہاتھ کچھ نہیں آتا لیکن آپ یہ سن کر سراپا حیرت بن جائیں گے کہ امریکہ میں ایک 14سالہ لڑکے نے انٹرنیٹ پر گیمز کھیل کر 3کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق گریفین سپیکوسکی نامی یہ لڑکا امریکی جزیرے لانگ آئی لینڈ کے قصبے سمتھ ٹاﺅن کا رہائشی ہے جو معروف گیم ’فورٹ نائٹ‘ کھیلنے کا شوقین ہے۔ اس نے کچھ عرصہ قبل یہ گیم یوٹیوب پر کھیلنی شروع کر دی اور یوٹیوب کے فیچر ’ منی ٹائزیشن‘ کے ذریعے رقم کمانے لگا۔ وہ یوٹیوب پر گیم کھیلتا اور لاکھوں لوگ اس کی گیم کی ویڈیوز دیکھتے اور وہ ان ویوز سے رقم کماتا۔

رپورٹ کے مطابق اب تک 75لاکھ سے زائد لوگ یوٹیوب پر اس کی گیم کی ویڈیوز دیکھ چکے ہیں اور اس سے وہ 2لاکھ ڈالر (تقریباً 2کروڑ 81لاکھ روپے)کما چکا ہے۔ اس کے یوٹیوب چینل کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک اسے 10لاکھ سے زائد لوگ سبسکرائب کر چکے ہیں۔گریفین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ دن میں 18گھنٹے فورٹ نائٹ گیم کھیلتا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ”یہ گیم کھیلنا میرے لیے نوکری کرنے جیسا ہے۔میں جو رقم کما رہا ہوں میں اسے بچا کر رکھوں گا اور کسی دن کالج کی تعلیم یا اپنا گھر خریدنے پر خرچ کروں گا۔ “گریفین کے والد کرس سپیکوسکی کا کہنا تھا کہ ”میں دیگر والدین کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر ان کے بچوں کو گیمز کھیلنے کا شوق ہے تو انہیں کسی گیم میں مہارت حاصل ہے تو انہیں ان کمپیوٹر گیمز کو بھی دیگر کھیلوں کی طرح لینا چاہیے۔ “

اپنا تبصرہ لکھیں