مسکرانا بھی سنت ہے…!

🤭

ایک صاحب کو فیملی ڈرائیور کی ضرورت تھی اور اس نے اخبار میں اشتہار ڈال دیا کہ ہمیں ایسا ڈرائیور چاہیے جو مندرجہ ذیل خصوصیات کا حامل ہو۔

· شادی شدہ ہو
· پابند صوم و صلات ہو
· لمبی سفید داڑھی ہو
· عمر 50 سے اوپر ہو
· حاجی ہو
· تہجد گذار ہو
· حج کے علاوہ اضافی عمرے یا حافظ کو ترجیح دی جائے گی۔
کافی لوگ انٹریو کیلئے آئے لیکن کہیں نہ کہیں کوئی کمی نکل آتی۔
آخر ایک مندرجہ بالا خصوصیات کا حامل 52 سالہ سفید داڑھی والا باریش شخص مل گیا۔
جب ان کو گاڑی کی چابی دی گئ تو انہوں نے کہا کہ میرے بھی 3 شرائط ہیں۔
جناب انکو بڑے صاحب کے پاس لیجایا گیا۔
اور کہا کہ بتائیں کیا شرائط ہیں۔
1. انہوں نے کہا کہ پہلی شرط یہ کہ گاڑی میں ٹیپ ریکارڈ نہیں بجے گا۔
کہا کہ ٹھیک ہے دوسری شرط
2. دوسری شرط یہ کہ نماز کے وقت گاڑی پارک کر کے نماز پڑھوں گا۔
کہا کہ ٹھیک ہے آخری شرط بتاؤ۔

3. کہا کہ مجھے گاڑی چلانی نہیں آتی آپ چلانا سکھائیں گے….

اپنا تبصرہ لکھیں