10بلین ٹری سونامی منصوبے کیلئے 18.8کروڑ ڈالر دینے کا اعلان، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئ

10بلین ٹری سونامی منصوبے کیلئے 18.8کروڑ ڈالر دینے کا اعلان، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

ورلڈ بینک نے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے لئے 18.8کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کر دیا، یہ رقم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ میں شامل کی جائے گی،دس بلین ٹریز سونامی منصوبہ ماحولیات کی بہتری کے لئے کردار ادا کریگا۔

اتوار کو ورلڈ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ورلڈ بینک 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کیلئے 18.8 کروڑ ڈالر فراہم کریگا،یہ رقم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ میں شامل کی جائے گی ، ورلڈ بینک نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے تحت چلنے والے متعدد منصوبوں کی فنڈنگ کر رہا ہے، دس بلین ٹریز سونامی منصوبہ ماحولیات کی بہتری کیلئے کردار ادا کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق ہائیڈرو میٹ منصوبے کے لئے وفاقی ، صوبائی حکومت اور این جی اوز سے مشاورت کیجائے گی ، ہائیڈرومیٹ منصوبوں کی فنڈنگ بھی ایکو سسٹم پراجیکٹس کے لئے استعمال کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں