⛔ – “نصف رمضان گزر چکا ہے!”

Sajda Yasmeen

🎙 امام ابن الجوزي رحمه الله فرماتے ہیں :

🔅”اے لوگو! تمہارا مہینہ آدھا گزر گیا … تو کیا تم میں سے کسی نے اپنے نفس کو کچل کر تابع فرمان بنایا؟ کیا تم نے ان باتوں پر عمل کیا ہے جو تمہیں پہنچی؟ کیا تمہیں اعلی منازل کو پانے کا کوئی شوق پیدا ہوا❓

ان ایام میں نیکیاں کرنے والے اپنا کام جاری رکھو! اور ان ایام میں برائیاں کرنے والے اپنے آپ کو ڈانٹ ڈپٹ اور ملامت کرو❗

اگر اس مہینے میں بھی خسارہ ہی اٹھانا ہے تو نفع کب کماؤ گے؟ اگر اب بھی نقصانات کو خیر آباد کہ کر فوائد کی طرف رختِ سفر نہیں باندھو گے تو کب باندھو گے⁉️”

📚 – |[ التبصرة في الوعظ : ٨٨/٢ ]|

اپنا تبصرہ لکھیں