።።።።پاکستانی سیاست میں سب سے پہلے گالی

پاکستانی سیاست میں سب سے پہلے گالی ذوالفقار علی بھٹو نے دی۔
انہوں نے بنگالیوں کے لئے بھرے جلسے میں نا مناسب القاب دیا جناب اصغر خان اور خان عبدالقیوم خان کو تضحیک کا نشانہ بنایا۔نواز شریف کے ایک وزیر نے بے نظیر بھٹو کے لئے شرم ناک الفاظ استعمال کئے جس پر انہیں اس وقت کے وزیر اعظم سے شاباشی ملی۔انجینئر افتخار چودھری
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں نا شائستگی کی ایک لمبی تاریخ ہے تقسیم کے وقت قائد اعظم کے لئے انتہائی بے ہودہ القاب چنا گیا محترمہ فاطمہ جناح کی تضحیک کرتے ہوئے گجرانوالہ کے بازاروں میں موجودہ دور کے نون لیگی راہنماؤں نے نجس جانور کے گلے میں ان کی تصویر لٹکائی گئی بھٹو نے اصغر خان اور خان عبدالقیوم خان کے ساتھ ساتھ پوری بنگالی قوم کو این ناپاک جانور کے لقب سے نوازا۔انہوں نے کہا عمران خان کا بلاول زرداری کے لئے صاحبہ کا لفظ زبان کی پھسلن بلکل اسی طرح ہے جیسا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ان کے بارے میں استعمال کر چکی ہے۔اسے بد نیتی کی نظر سے نہ دیکھا جائے۔وہ اپنی رہائیش گاہ 502 پر پی ٹی آئی کے کارکنوں سے بات کر رہے تھے.ان کا کہنا تھا سوال یہ نہیں کہ عمران خان نے کیا کہا اصل مسئلہ جیل ہے جو کرپٹ لیڈروں کو نظر آ رہی ہے۔انجینئر افتخار چودھری کا کہنا تھا مہنگائی صرف فکس آمدنی والوں کے لئے ہے عام لوگوں نے اپنے منافع کی شرع بڑھا لی ہے اسی طرح مزدور کی روزانہ اجرت بھی بڑھ گئی ہے۔تنخواہ دار طبقے کے لئے جون میں مراعات کا اعلان کیا جائے گا۔اجلاس میں عمران باجوہ اکرام جدون و دیگر شامل تھے

اپنا تبصرہ لکھیں