یہ کس ملک کی شہزادی عام شہریوں کی طرح بغیر پروٹوکول خود ہی گاڑی چلاتی ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہے؟ نام جان کر ہمارے حکمران شرم سے پانی پانی ہوجائیں گے

یہ کس ملک کی شہزادی عام شہریوں کی طرح بغیر پروٹوکول خود ہی گاڑی چلاتی ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہے؟ نام جان کر ہمارے حکمران شرم سے پانی پانی ہوجائیں گے

 وطن عزیز میں ایک وزیر نے گزرنا ہو تو آدھ گھنٹہ پہلے ہی سڑک عوام کے لیے بند کر دی جاتی ہے لیکن برطانیہ کی ایک سڑک پر گزشتہ روز کیمروں کی آنکھ نے ایسا منظرمحفوظ کیا ہے کہ دیکھ کر ہمارے پروٹوکول کے عادی حکمران شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے کچھ تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن بغیر کسی پروٹوکول کے اپنی ’رینج روور‘ گاڑی خود چلارہی ہوتی ہیں اور عام شہریوں کے ساتھ ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیٹ مڈلٹن ’ڈوک آف کیمبرج‘ شہزادہ ولیم کی اہلیہ ہیں جو مستقبل میں برطانیہ کے بادشاہ بننے والے ہیں۔ شہزادی کیٹ خود گاڑی چلا کر اپنے چار سالہ بیٹے شہزادہ جارج کو سکول سے لینے گئی تھیں جو تھامسز بیٹرسی سکول میں پڑھتے ہیں۔ واپسی پر وہ لندن کے علاقے چیلسی کے کنگزروڈ پر ٹریفک میں پھنس گئیں اور بہت صبر کے ساتھ انہوں نے ٹریفک رواں ہونے کا انتظار کیا۔یہ برطانیہ کی شہزادی ہے جو عام شہریوں کی طرح خندہ پیشانی سے اپنے کام خود کرتی ہے اور کوئی پروٹوکول اس کے ساتھ نہیں ہوتا۔ ہمارے حکمرانوں کے لیے یہ تصاویر لمحہ فکریہ ہیں جن کے پروٹوکول کی وجہ سے ٹریفک ٹریفک میں پھنسی ایمبولینسوں میں ہلاکتوں تک کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں