یہ نوجوان اور خوبصورت لڑکی کس بڑے ملک کی وزیراعظم منتخب ہو گئی ؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے

یہ نوجوان اور خوبصورت لڑکی کس بڑے ملک کی وزیراعظم منتخب ہو گئی ؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی 34 سالہ سنامرین کو فن لینڈ کی وزیراعظم منتخب کر لیا گیاہے اور وہ حلف لینے کے بعد دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم بن جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق سنا مرین کی جماعت فن لینڈ کے پانچ جماعتی اتحاد کا حصہ ہے اور ان پانچوں جماعتوں کی سربراہی خواتین کے ہاتھوں میں ہے ، وزیر ٹرانسپورٹ مرین کا بطور وزیر اعظم اس وقت انتخاب کیا گیا جب ان کی ہی جماعت کے وزیر اعظم آنتی رائنے نے عہدہ چھوڑاتاہم توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اس ہفتے حلف اٹھائیں گی۔

مرین فن لینڈ کی تیسری خاتون وزیراعظم ہوں گی۔ اپریل میں ہونے والے انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تھی اور اس لیے وہ اتحادی حکومت کی سربراہی کے لیے وزیراعظم چن سکتی ہے۔ان کے پیش رو کو ایک ڈاک ہڑتال سے نمٹنے کے اپنے طریقہ کار کے سبب ایک اتحادی جماعت کا اعتماد کھونا پڑا۔حلف اٹھانے پر مرین دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم ہوں گی۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسِنڈا آرڈرن 39 سال جبکہ یوکرین کے وزیرِ اعظم اولیکسی ہونچاروک 35 سال کے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں