یورپین ممالک میں پناہ گزینوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

یورپین یونین کے اسئلم رپورٹ آفس کی حالیہ رپورٹ میں یورپ آنے والے پناہ گزینوں اور درخواستوں کے اعدادو شمار کا اعلان کیا گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق اس سال ماہ جون تک پناہ گزینوں کی تعاد میں دس فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چھیالیس ہزار پناہ کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
ان پناہ گزینوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔یورپین اسائلم ادارے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ماہ جولائی میں یورپ سوزرلینڈ اور ناروے میں سات ہزار تین سو کے لگ بھگ افغان پناہ گزین آئے جبکہ اس سے پہلے چھ ہزار درخاستیں افغانستان سے موصول ہوئیں تھیں۔ای اے ایس او کے ادارے کے مطابق ابھی بھی شامی پناہ گزینوں کی تعداد افغانی پناہ گزینوں سے ذیادہ ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں