ہیلمٹ کی پابندی کے بعد ہسپتالوں میں کیا فرق پڑا ہے؟ میو ہسپتال کے ڈاکٹر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر شہری ہکا بکا رہ جائے، جان کر آپ بھی ہمیشہ ہیلمٹ ضرور پہنیں گے

ہیلمٹ کی پابندی کے بعد ہسپتالوں میں کیا فرق پڑا ہے؟ میو ہسپتال کے ڈاکٹر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر شہری ہکا بکا رہ جائے، جان کر آپ بھی ہمیشہ ہیلمٹ ضرور پہنیں گے

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دئیے جانے کے بعد ہیلمٹ کے استعمال میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر سلمان کاظم نے ایسا انکشاف کیا ہے کہ آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔

سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کے استعمال میں اضافے کے بعد سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہسپتال آنے والے مریضوں کی تعداد میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔ اس سے ناصرف ایمرجنسی میں مریضوں کا رش کم ہوا ہے بلکہ ڈاکٹروں پر بھی کام کے بوجھ میں کمی آئی ہے۔

ڈاکٹر کاظم نے کہا کہ سب سے بڑھ کر لوگوں کی جان بچ رہی ہے کیونکہ اس سے قبل جب ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے مریضوں کو ہسپتال لایا جاتا تھا تو زیادہ تر لوگ شدید زخمی ہوتے تھے اور انہیں بچانا ممکن نہیں رہتا تھا،

اس سے ڈاکٹروںپر لوڈ اور ایمرجنسی میں لوڈ کم ہوا ہے اور لوگوں کی جانیں بچ رہی ہیں، ایکسیڈنٹ کیساتھ آتے تھے تو زیادہ تر ایسے کیسز ہوتے تھے کہ جن کو بچانا ممکن ہی نہیں تھا اور جن کی انجری اتنی زیادہ ہوتی تھی کہ ان کی موت ہو جاتی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں