ہولملیاء میں درس قرآن کی محفل

اردوفلک نیوز ڈیسک
ہولملیا سینٹر میں خواتین کی درس خواتین کی محفل بدھ کے روز محترمہ ساجدہ پروین صا حبہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔درس میں ہولملیا ء اور اوسلو سے بڑی تعداد میں خواتین شامل ہوئیں۔جبکہ اسلامک کلچرل سنٹر کی نائب ناظمہ محترمہ ثمینہ صاحبہ نے بھی اپنے گروپ کے ساتھ اس میں شرکت کی۔
درس میں تیسویں پارے کی سورتوں کا ترجمہ و تشریح ساجدہ صاحبہ نے بہت دلکش اسلوب میں بیان کیا۔جبکہ سورتوں کی آیات مختلف خواتین نے تلاوت کی۔تلاوت کا آغاز محترمہ نسیم صا حبہ نے کیا۔پروگرام کے اختتام پر خواتین نے درس قرآن کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کیے اور اسے تزکیہء نفس کی بہترین تربیت قرار دیا۔اس کے بعد ملٹی کلچرل خواتین گروپ کی سربراہ محترمہ زمرد پروین نے ساجدہ صاحبہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ اسلامک کلچرل سینٹر کی نائب ناظمہ محترمہ ثمینہ صاحبہ نے بھی ساجدہ صاحبہ کو سنٹر کی جانب سے تحفہ پیش کیا۔
زمرد پروین صاحبہ نے فلسطینی عوام کی مدد کے لیے چندہ اکٹھا کیا ۔اس کے بعد بیشتر خواتین مختلف گروپوں کی شکل میں فلسطینی عوام کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کے لیے اوسلو روانہ ہو گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں