ہواوے کمپنی کے سربراہ نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی

ہواوے کمپنی کے سربراہ نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی

وزیراعظم عمران خان نے چین کا چار روزہ کامیاب دورہ کیا جس دوران انہوں نے چینی صدر اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کیں اور سرمایہ کاری کے اہم ترین منصوبوں پر دستخط بھی کیے گئے ۔ عمران خان نے اپنے دورے میں چین کی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود مواقعوں سے آشنا کروایا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی محنت رنگ لے آئی ہے کیونکہ چین کی بڑی موبائل ساز کمپنی ” ہواوے “ نے بھاری پیمانے پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر دیاہے ۔وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہواوے کے چیف ایگزیکٹو ” رین زینگفی“ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ۔ہواوے نے پہلے ہی پاکستان میں علاقائی سروس سینٹر قائم کر رکھے ہیں جبکہ 600 انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 600 ماہرین اس وقت پاکستان میں کام کر رہے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے ان کے علاوہ دیگر بڑے سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کیں جنہوں نے پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا عہد کیاہے ۔

ان ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالرزاق داﺅد اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین ہارون شریف بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں