ہنگری میں پناہ گزینوں کے لیے تین سال قید کا قانون

ہنگری میں جہاں ہزاروں پناہ گزین رکے ہوئے ہیں انہیں ایک کیمپ میں رکھنے کے بعد حکام نے سربیا کے بارڈر پہ واقع کیمپ کے گرد خاردار تاروں کی باڑھ لگا دی ہے۔باڑھ کو پھلانگنے کی صورت میں پنا گزینوں کو تین سال تک کی قید کی سزاء دی جا سکتی ہے۔اس کے علاوہ اسی سرحدی علاقے میں ایک ٹرانزٹ زون بنایا جائے گا جہاں پناہ گزینوں کو اس وقت تک حراست میں رکھا جائے گا جب تک کہ ان کی درخواستوں کا فیصلہ نہیںہو جاتا۔
ہنگری کے حکام نے اتنے بڑے پیمانے پر پناہ گزینوں کی آمد کو ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔ان پناہ گزینوں کی درخواستوں کے فیصلے کے لیے پولیس اورفوج طلب کر لی گئی ہے۔یہ اقدامات پچھلے چند ماہ میں ہزاروں کی تعداد میں ہنگری میں پناہ گزینوں کی آمد کے بعد کیے گئے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں