ہنزہ: 7 ماہ سے بند شیسپر گلیشئیر سے پانی کا اخراج شروع

ہنزہ: 7 ماہ سے بند شیسپر گلیشئیر سے پانی کا اخراج شروع

 گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں 7 ماہ سے بند شیسپر گلیشیئر سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا جب کہ حسن آباد نالے میں بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق  تین سال قبل شیسپر گلیشیئر کےسرکنے سےگلیشیئر کی دوسری جانب پہاڑوں کے درمیان ایک جھیل وجود میں آئی تھی جس سے گرمیوں کے دوران پانی کا اخراج ہوتا ہے جب کہ سردیوں میں پانی کا بہاؤ رک جاتا ہے، اس سےگزشتہ اکتوبر سے پانی کا اخراج رک گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد کے مطابق تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور آبادی کو محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی دیوار بھی بنائی گئی ہے جب کہ کنٹرول روم بھی قائم کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، چار ہزار کیوسک پانی کے اخراج کی صورت میں نقصان کا اندیشہ کم ہے، خطرے کی صورت میں 30 گھرانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں