ہم کبھی بھی ایران کو اجازت نہیں دیں گے، امریکہ نے اسرائیل کو یقین دہانی کرادی

ہم کبھی بھی ایران کو اجازت نہیں دیں گے، امریکہ نے اسرائیل کو یقین دہانی کرادی

 امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو یقین دہانی کر ا دی ہے کہ امریکہ کبھی بھی ایران کو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

 میل آن لائن کے مطابق اسرائیل کے صدر ریوین ریولن نے وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اہم فیصلے کیے گئے۔اس ملاقات میں اسرائیلی صدر نے ایران کی طرف سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ امریکہ کو 2015ءکے عالمی جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت کو ایران کے جوہری پلانٹ کی بندش سے مشروع کرنا چاہیے۔

صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی ہم منصب کا یہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ”میرے دورحکومت میں ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار تیار نہیں کرنے دیں گے۔ “ واضح رہے کہ امریکی صدر کی طرف سے یہ بیان شام میں امریکی فوج کے اڈے پر ہونے والے میزائل حملے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ اس حملے میں امریکی فوج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کوئی نقصان نہیں ہوا، کیونکہ میزائل فوجی اڈے سے کچھ فاصلے پر گرے۔اس حملے کے بعد امریکی فوج نے ایرانی حمایت یافتہ جنگجوﺅں کے ٹھکانوں پرفضائی حملے شروع کر رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں