”ہم جو کام کرتے ہیں پی ٹی آئی ۔۔۔“چیف جسٹس نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

”ہم جو کام کرتے ہیں پی ٹی آئی ۔۔۔“چیف جسٹس نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہمارے پیچھے پیچھے چلتی ہے ،جو بھی کام ہم کرتے ہیں پی ٹی آئی بھی شروع کردیتی ہے ۔قبضہ مافیا منشا بم کی سرپرستی کے کیس میں آج عدالت میں تحریک انصاف کے ایم این اے ملک کرامت اور ایم پی اے ندیم عباس عدالت میں پیش ہوئے ۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعلی کا بیان بھی آیا ہے جو اچھا ہے، پی ٹی آئی ہمارے پیچھے پیچھے چلتی ہے، جو کام ہم کرتے ہیں یہ بھی شروع کر دیتی ہے، ہم نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی شروع کی تو آج وزیراعلی کا بیان بھی آ گیا کہ وہ بھی کارروائی کریں گے، سپریم کورٹ کی وجہ سے ایک عورت کو ساٹھ سال بعد قبضہ ملا ہے، یہ سارے حکومت کے کرنے کے کام ہیں، یہ تو ایم این اے کرامت کھوکھر کو کیمپ لگا کر بیٹھنا چاہیے تھا اور لوگوں کے قبضے چھڑاتے۔

پنجاب پولیس کے افسر شہزاد نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ منشا کھوکھر عرف بم کی گرفتاری کیلئے بہت چھاپے مارے، سرگودھا میں بھی ریڈ کئے مگر ہاتھ نہیں آیا۔ جسٹس نے تحریک انصاف کے ایم این اے کرامت حسین کھوکھر کو بلایا تو منشا بم کے سرپرست تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کرامت کھوکھر نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ میں نے اس بچے کو چھڑا کر بڑی غلطی کی ہے، مجھے معافی دی جائے۔ کرامت حسین نے کہا کہ مانتا ہوں پولیس افسر شہزاد کو فون کیا تھا اور کہا تھا کہ میرٹ پر فیصلہ کریں، میں درخواست کرتا ہوں کہ مجھے معاف کر دیں، آئندہ کبھی زندگی میں ایسا نہیں کروں گا۔ عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ مجھے غلط فہمی ہوگئی تھی، مجھے معاف کر دیں، بہت غلط فہمی ہوگئی تھی ان (کرامت کھوکھر) کے ساتھ عدالت آ گیا تھا۔ (عدالت میں ہنسی کی آواز سنائی دی)۔ پولیس افسر شہزاد نے بتایا کہ منشا بم مافیا ہے، سینکڑوں لوگ ان کے متاثرہ ہیں، لوگ بے چارے روتے پھرے ہیں، پچھلی حکومت میں یہ ن لیگ کے ساتھ تھے، یہ مافیا تیس سال سے قبضے کرنے میں ملوث ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ لوگوں کے قبضے واگزار کرائیں، منشا بم تو مفرور ہو گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کرامت کھوکھر سے کہا کہ منشا بم کی گرفتاری میں پولیس کی معاونت کریں، پی ٹی آئی کو بھی آپ کا معاملہ بھیج رہے ہیں۔ کرامت کھوکھر (نہایت گھبرائے ہوئے) لہجے میں کہنے لگے، آئندہ، اللہ کے فضل سے، جیسے بھی، کسی بھی، ایسے آدمی کی سفارش نہیں کروں گا۔

سماعت کے اختتام پر عدالت نے پنجاب میں زمیںوں پر قبضے کے ملزم منشا کھوکھر بم اور اس کے بیٹوں کے نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیا جبکہ منشا بم کی سرپرستی کرنے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کرامت کھوکھر اور رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس کی معافی قبول کر لی۔

اپنا تبصرہ لکھیں