” ہمارے رپورٹر نے چوہدری نثار سے یہ سوال پوچھا تو غصے سے آگ بگولہ ہو گئے “ حامد میر نے ایسی ویڈیو جاری کر دی کہ آ پ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

” ہمارے رپورٹر نے چوہدری نثار سے یہ سوال پوچھا تو غصے سے آگ بگولہ ہو گئے “ حامد میر نے ایسی ویڈیو جاری کر دی کہ آ پ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار عام انتخابات میں تین نشستوں سے ہار چکے ہیں اور صرف ایک صوبائی نشست پر کامیاب ہو پائے ہیں تاہم سینئر صحافی نے ممکنہ طور پر الیکشن سے ایک روز قبل کی ان کی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی کے سوال پوچھنے پر وہ آگ بگولہ ہو جاتے ہیں ۔

حامد میر نے ٹویٹر پر چوہدری نثار کی میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو شیئر کی جس میں نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی نے سوال کیا کہ ” ہم نے دیکھا ہے کہ سرکاری ملازمین اور پٹواری بھی آپ کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ درست ہے ؟۔ چوہدری نثار جواب سن کر آگ بگولہ ہو گئے اور سیدھا جواب دینے کی بجائے رپورٹر پر برس پڑے ، کہنے لگے کہ ” یہ بالکل بے تکا سوال ہے ، جیوکے نمائندے ہونے پر مجھے آپ سے یہی توقع تھی کہ اس قسم کا ہی سوال کریں گے ، خواہ میرے مخالفین نے اس قسم کا الزام نہیں لگایاہے لیکن آج نے آخری دن آ کر الزام لگا دیاہے ، آپ مجھے تفصیل دیں ، کسی کے پاس ثبوت موجود ہے کہ تو عدالتیں موجود ہیں بجائے اس کے کہ سیاسی بیانات دیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں