ہر فوج کے پاس لڑاکا طیارے ہیں لیکن اب عوام بھی جنگی طیارہ خرید سکتے ہیں مگر کتنے پیسوں میں؟ قیمت جان کر ہی آپ کے ہوش اڑجائیں

ہر فوج کے پاس لڑاکا طیارے ہیں لیکن اب عوام بھی جنگی طیارہ خرید سکتے ہیں مگر کتنے پیسوں میں؟ قیمت جان کر ہی آپ کے ہوش اڑجائیں

امریکہ میں سرد جنگ کے دوران استعمال ہونے والا MiG-29UB طیارہ فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ طیارہ بالکل درست حالت میں ہے اور کئی ہزار گھنٹے تک پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔ طیارے کی قیمت ساڑھے 46 لاکھ ڈالر (تقریباً 65 کروڑ روپے) رکھی گئی ہے۔

فروخت کیلئے پیش کیا جانے والا MiG-29UB سوویت یونین نے 1981 میں بنایا تھا جس کی تخلیق کا مقصد امریکی لڑاکا طیاروں ایف 15 اور ایف 16 کا مقابلہ کرنا تھا۔ یہ طیارہ آواز سے لگ بھگ ڈھائی گنا زیادہ رفتار کے ساتھ پرواز بھر سکتا ہے۔ MiG-29UB طیارے نے 818 گھنٹے کام کیا ہے اور اس دوران طیارے کی باقاعدگی کے ساتھ دیکھ بھال ہوتی رہی۔ طیارے کو خریدنے کی صورت میں آپ اسے مزید کئی ہزار گھنٹوں تک اڑا سکیں گے۔

سرد جنگ کے اختتام اور سوویت یونین ٹوٹ جانے کے بعدMiG ساخت کے طیاروں کو سابقہ سوویت جمہوریاؤں میں تقسیم کر دیا گیا تھا جن میں یوکرائن بھی شامل ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع ایوی ایشن ریپٹر نامی کمپنی نے 1986 میں تیار ہونے والا ایک طیارہ یوکرائن سے حاصل کر لیاتھا جو اب اسے ساڑھے 46 لاکھ ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں