ہانگ کانگ کی گلیوں میں پولیس کی صفائی

پچھلے دو ماہ سے ہانگ کانگ کے مرکزی علاقے میں کئی ہزار افراد حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔یہ مظاہرہ چین کی حکومت کے خلاف تھا ۔مظاہرین کا موقف یہ تھا کہ چائنا کی حکومت جمہوری نہیں ہے اس لیے ہانگ کانگ کے لیے حکومتی اراکین چائنا کی مرضی سے منتخب نہیں ہونے چاہیئں۔مظاہرین پچھلے دو ماہ سے گلیوں اور بازاروں میں دھرنا مار کر بیٹھے تھے۔وہ وہیں خیموں میں سوتے اور جاگتے تھے۔
اب پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کیا اور کچھ مظاہرین نے اپنی مرضی سے گرفتاری پیش کی۔پولیس نے بسوں کی کمپنی کی مدد سے گلیوں اور بازاروں کوصاف کیا ۔جبکہ دوکانداروں نے شکر ادا کیا کہ وہ پھر سے نارمل زندگی کی طرف لوٹ آئے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں