ہالی ووڈ کے معروف اداکار 41 برس کی عمر میں کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئ

ہالی ووڈ کے معروف اداکار 41 برس کی عمر میں کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے

ہالی ووڈ کے اداکار اور معروف کامیڈین ” نک کورڈیرو “ کورونا وائرس کے باعث مسلسل 95 روز تک زیر علاج رہنے کے بعد 41 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارکی اہلیہ ” کلوٹس “ نے پیغام جاری کرتے ہوئے موت کی تصدیق کی اور کہا کہ میرے پیارے شوہر دنیا سے چلے گئے ہیں ، وہ اپنی فیملی کی محبت میں گھرے ہوئے تھے اور وہ ہنستے اور گاتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں ۔اداکار کی اہلیہ روزانہ کی بنیاد پر شوہر کی حالت کے بارے میں معلومات فراہم کرتی رہیں تھیں ۔

کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سے وہ مسلسل 95 روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہے اور اس دوران پیچیدگیاں بڑھنے سے ان کی ایک ٹانگ بھی کاٹ دی گئی تھی لیکن وہ بیماری کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوپائے ۔اداکار کورڈیرو کینیڈا میں پیدا ہوئے اور ہیملٹن میں پروان چڑھے ۔

2014 میں اداکار کو ”بلٹس اوور براڈوے “ میں شاندار اکاری کے جوہر دکھانے پر ” ٹونی ایوارڈ “ اور ” ڈرامہ ڈیسک ایوارڈ “ کیلئے نامزد کیا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں