ہادیہ تاجک کا آربائیدر پارٹی کی قیادت کا امکان

ناروے کی گذشتہ حکمران اور بڑی سیاسی پارٹی آربائیدرپارٹی کے کارکن ہادیہ تاجککو نائب صدر منتخب کرنے کیلیے سرگرم ہیں۔ ماہرین کی رائے کے مطابق ہادیہ تاجک کو باسٹھ ووٹ ملنے کا امکان ہے جبکہ ایک دوسری امیدوار Jette Christensen جیٹے کرستنسن کو پنتالیس ووٹ اور Anniken Huitfeldt آنیکن ہوئیت فیلٹ کو چھبیس ووٹ ملنے کا امکان ہے۔
مقامی نارویجن اخبار ڈاگ نے ایک تجزیہ کیا ہے کہ کس صوبے سے کسے حمائیت مل رہی ہے۔Helga Pedersen ہیلگا پیڈرشن اپریل میں پارٹی کی قیادت سے دست بردار ہو گئیں تھیں۔ جبکہ ان کی جگہ دو پارٹی لیڈروں نے لے لی تھی جس میں سے ایک پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے اس طرح پارٹی میں برابری کی سطح پر قیادت تقسیم کی جایء گی۔
ہادیہ تاجک باصلاحیت ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین سیاسی بصیرت کی حامل ہیں اور واضع نقطہ نظر کے ساتھ ساتھ پارٹی میں مقبول بھی ہیں۔انہیں اکثریت کی حمائیت حاصل ہے ۔اس لیے اس بات کا امکان ہے کہ وہ گذشتہ پارٹی عہدے دارون یونس اور ٹرونڈ کا اچھا نعما لبدل ثابت ہوں گی ۔یہ بات آربائیدر پارٹی کے لیڈر تھیرجے لائن آسلینڈTerje Lien Aaslandنے صوبہ تھیلے مارک سے ایک بیان میں کہی۔
پارٹی کی انتخابی کمیٹی اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ کس کارکن کو صوبائی گروپ حمائیت کرتے ہیں ۔تاہم فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ پارٹی کی قیادت کسے ملے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں