ہادیہ تاجک ناروے میں بادشاہت کے خلاف

سابقہ وزیر ثقافت اور آربائیدر پارٹی کی نائب صدر ہادیہ تاجک نے کہا ہے کہ ناروے میں بادشاہت کے بجائے ری پبلک نظام ہونا چاہیے اور اہم پوزیشنیں وراثت میں نہیں ملنی چاہئیں بلکہ اہم پوزیشن کے لیے انتخاب ہونا چاہیے۔اخبار وی جی کے مطابق یہ صرف ہادیہ تاجک کا ہی موقف نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے اٹھائیس ممبروں نے بھی اس موقف کی حمائیت کی ہے۔جس میں سے اٹھارہ سیاستدان آربائیدر پارٹی سے ہیں۔
وزیر ثقافت تھور بیورن Torbjorn Roe Isaksenنے کہا ہے کہ انہیں ننانوے اعشاریہ نو فیصد یقین ہے کہ ناروے میں بادشاہت کبھی ختم نہیں ہو گی۔انکا کہنا ہے کہ ناروے میں بادشاہت متحد ہونے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ دائیں بازو کے پروگرام کمیٹی کی حثیت سے میرا یہ یقین ہے کہ ننانوے اعشاریہ نو فیصد چانس اس بات کا ہے کہ دائیں پارٹی کبھی بھی ری پبلک کی حمائیت نہیں کرے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں