ہائم ڈال پلیٹ فارم سے کینسر پیدا کرنے والی گیس کا اخراج

ہائم ڈال میں واقع تیل کے پلیٹ فورم میں خطرناک گیس کے اخراج کی نشاندہی کی گئی ہے۔یہ گیس وہاں کے ملازمین کو کینسر کے مرض میں مبتلاء کر سکتی ہے۔مقامی خباری رپورٹ کے مطابق اس پلیٹ فارم پہ کل نوے ملازم کام کرتے ہیں جس میں دس سے بھی کم ملازمین اس حصے میں کام کرتے ہیں جہاں اس خطرناک گیس بینزین benzene کا اخراج ہو رہا ہے۔
وہ افراد جو کہ اسٹیٹ آئل کی جانب سے کھدائی کا کام کر رہے ہیں وہ سب سے ذیادہ بینزین گیس سے متاثرہو سکتے ہیں۔اسٹیٹ آئل کے سربراہ مارٹن آئک Morten Eek نے کہا کہ ہم ایسے علاقوں میں مکمل حفاظتی اقدامات اور آلات کے ساتھ کام کرتے ہیں۔جبکہ بعض علاقوں میں بہت ذیادہ اونچے درجے کے خطرات کی حامل بینزین گیس کا اخراج ہوتا ہے وہاں کمپنی کھدائی کا کام بالکل نہیں کرتی۔جبکہ کچھ کارکنوں کو ساحل پر بھیج دیا جاتا ہے کیونکہ جب تک شگاف کو پر نہ کیا جائے وہاں کام کرنا خطرناک ہوتا ہے۔کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ ایسی خطرناک گیس کو پائپ لائن کے ذریعے سمندر سے دور دراز علاقوں میں پہنچایا جاتا ہے جہاں کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ نہ ہو۔
جبکہ سن دو ہزار پندرہ میں ایک میڈیکل ریسرچ تھیسس لکھا گیا تھا۔اس کے مطابق تیل پلیٹ فارم کی ماحولیاتی آلودگی میں سانس اور خون کے کینسر کے امکانات کی نشاندہی کی گئی تھی۔تیل کے پلیٹ فارم پر یہ آلودگی وہاں پر کام کرنے والوں کی صحت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں