دھند و خراب موسم میں احتیاطی تدابیر۔۔۔سفر وجان محفوظ

موسم نے لی ہے انگڑائی ہر طرف دھند ہے چھائی مگر معمولاتِ زندگی کی ادائیگی کے لیے سفر بھی ضروری ہے جبکہ خدا ئے بزرگ و برتر کی عطا کردہ نعمت زندگی کی حفاظت بھی فرض ہے لہٰذا موسمی شدت کے اثرات کے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہم اپنے سفر کو پرسکون اور زندگی کو محفوظ بنا سکتے ہیں سفر کرتے وقت ان احتیاطی تدابیرکو ذہن میں رکھیے –

٭دھند، برفباری اور خطرناک موسم میں انتہائی مجبوری کے علاوہ سفر نہ کریں
٭دھند، بر فباری،خطرناک موسم وٹر یفک کا رش، خطرناک راستہ اور رات کے وقت نا تجربہ کار ڈرائیور گاڑی چلانے سے گریز کریں۔
٭۔ ذ ہنی و جسما نی طو ر پر کمز ور شحض کو گا ڑی نہ دیں ۔ مذید یہ کہ ذ ہنی وجسما نی تکلیف میں مبتلا شخص بھی ڈرائیو نگ سے گر یز کر یں۔
٭۔شد ید صد مہ یاغیر معمو لی اظہا ر ِمسر ت بھی خطر نا ک ثا بت ہو سکتا ہے ۔لہذا بہت زیادہ صدمہ یا بہت زیادہ خوشی ہو تو گاڑی نہ چلائیں
٭دھند میں ہیڈ لا ئٹ بیک لا ئٹ کے علا وہ ڈبل اشا رے لگا کر گاڑی چلا ئیں-

٭ شد ید دھند میں فو گ لا ئٹ بھی حا د ثات سے بچا تی ہیں۔
٭۔ دھند میں رفتا ر منا سب رکھیں، زیا دہ نہ بہت کم ، شد ید دھند ہو جائے تو کسی ہو ٹل یا پٹیر ول پمپ پر رک جا ئیں۔اگر سٖفر ناگزیر ہو تو دوران سفر اگلی پچھلی گا ڑیو ں میں محفو ظ فا صلہ رکھیں ۔
٭۔ دھند میں انتہائی ایمر جنسی کے علاوہ سڑ ک کے کنا ر ے بھی گا ڑی کھڑی نہ کر یں ۔
٭۔دھند،رات کے وقت یا خطر ناک موڑ کے اوپر روڈ پر حاد ثہ یا گا ڑی خر اب ہو جا ئے تو ہر ممکن کو شش کر یں کہ گا ڑی روڈ کے انتہا بائیں جا نب جاکر کھڑی کر یں تا کہ کو ئی پیچھے سے آ نے وا لی گا ڑ ی نہ ٹکر ا ئے ۔
٭۔خراب ہونے کی صورت میں اگر گا ڑ ی روڈ پر ہی کھڑی ہو جا ئے تو تما م مسا فر فو راَ اس سے با ہر نکل کر رو ڈ سے نیچے کھڑے ہو جائیں ۔ گا ڑی کے ا ند ر بیٹھنا مو ت کا سبب بن سکتا ہے۔
٭۔ گا ڑ ی کو ا پنی مد د آپ کے تحت یا کسی کی مد د سے سا ئیڈ پر کر یں-
٭ا گر رو ڈ سے ہٹا نا نا ممکن ہو تو بلا تا خیر متعلقہ محکمہ مو ٹر و ے پو لیس ، ضلع پو لیس یا ر یسکیو ۱۲۲ ۱ کو ا طلا ع کر یں ۔
٭۔رات کے وقت معمو لی حا جا ت مثال کے طور پر پیشا ب کر نا ، بچو ں ، عو ر تو ں یا مر یضو ں کو اْ لٹی آنا و غیر ہ کے لیے سنسا ن علا قے میں مت ر کیں کیو نکہ آپ ڈ ا کو ؤ ں کے نر غے میں آسکتے ہیں٭رات کے وقت با لخصو ص کسی ا جنبی کو گا ڑی میں لفٹ نہ دیں۔
٭۔ سپئیر ٹا ئر ، ٹو ل کٹ ، ٹو چن ؍ رسہ ، پا نی کی ا ضا فی بو تلیں ا یمر جنسی میں بہت مفید ہوتی ہیں ۔ سفر سے پہلے ان چیزوں کی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ بووقت ضرورت ان سے مستفید ہو سکیں
٭۔ خراب مو سم میں وا ئپر (wiper) ـد ر ست ر کھیں اور سکر ین مع شیشے صا ف رکھیں۔
٭ا یمر جنسی یا مد د کے لیے نیشنل ہا ئی و یز اور مو ٹر ویز پر مو ٹر وے پو لیس کی ہیلپ لا ئن ۱۳۰۔ چھو ٹے روڈ یا شہر گا ؤ ں میں ضلع پو لیس کی ہیلپ لا ئن اور اید ھی ایمبو لینس کو فو ری اطلا ع دیں ۔
٭۔دھند اور رات کے وقت ون وے کی خلا ف ورزی ، بغیر لا ئٹو ں کے سفر ، غلط پا ر کنگ و غیر ہ کے نتا ئج تبا ہ کن ہو سکتے ہیں۔لہذا ایسا کرنے سے گریز کریں
٭۔ شد ید د ھند میں ٹیپ ریکا رڈر کی آواز کم سے کم ر کھیں تا کہ آپ کا د ھیا ن ٹر یفک پر ز یا دہ سے ز یا دہ ر ہے اور آپ د یگر گا ڑیو ں کی آواز سن کر اٌ ن کی آمد سے آگا ہ ہو سکیں کیو نکہ visibility بہت کم ہو تی ہے ۔
٭۔ د ھند ، با رش ، بر فبا ری میں روڈ پر پھسلن میں انتہا ئی محتا ط ڈرائیونگ کریں-
٭اچا نک بر یک کا کٹ ما ر نے سے گا ڑ ی اْلٹ سکتی ہے ایسا کرنے سے گریز کیا جائے۔
٭۔ حد ر فتا ر کسی بھی روڈ پر ز یا دہ سے ز یا دہ ر فتا ر ہے ۔ اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ڈرا ئیو ر نے اسی رفتا ر پر جا نا ہے بلکہ مو سم ،حا لا ت گا ڑی کی فٹنس کو ملحو ظ رکھ کر ر فتا ر میں کمی بیشی کر یں ۔
٭ سفر شر وع کر نے سے قبل گا ڑی کا تیل ، پا نی ، بر یک کو چیک کر لیں۔تا کہ دوران سفر آپ کو دشواری نہ ہو ٭اگلی اور پچھلی گا ڑی سے منا سب فا صلہ (SAFE DISTANCE) نا ر مل حا لا ت سے بڑھا د یں۔
٭۔شد ید د ھند میں (قا فلہ ) قطا ر میں چل سکتے ہیں لیکن ا نتہا ئی ا حتیا ط اور کم سے کم تین گنا زیا دہ محفوظ فا صلہ کے سا تھ۔
٭۔یقینی بنا ئیں کہ پچھلی گا ڑی بھی آپ سے دور رہے اگر وہ قر یب محسو س ہو تو آہستہ آہستہ بر یک کا اشا رہ کر کے اْسے دور ہو نے پر مجبو ر کر یں ۔بصو ر ت د یگر اْسے اْوور ٹیک کر وا دیں۔
٭۔ گا ڑی پر مقر رہ حد سے زا ئدسا ما ن کی صو ر ت میں سفر رو ک دیں-
٭ سا ما ن با ڈی سے با ہر ہو تو سا ئیڈ ز پراور پیچھے لا ئٹیس یا چمکد ار سر خ یا پیلا کپڑا با ند ھیں یا لٹکا ئیں۔

جبکہ پیدل چلنے والوں کو درج ذیل حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہیں –
٭ ہمیشہ روڈکی دائیں جا نب پید ل چلیں۔ یا د رکھیے گا ڑی روڈ کے با ئیں جا نب چلائی جا تی ہے جبکہ پید ل اشخا ص روڈکے ا نتہا ئی دا ئیں جانب رو ڈ سے نیچے کچی جگہ یا فٹ پا تھ پر چلیں ۔
٭ پید ل شخص اپنا ر خ آنے والی ٹر یفک کی طر ف ر کھیں تا کہ گا ڑ یو ں کی حر کا ت و سکنا ت کو د یکھ کر ا یمر جنسی میں ا پنا بچا ؤ کر سکے ۔
٭ روڈ کرا سنگ شرو ع کر نے سے قبل رک جائیں اور دو نو ں اطراف سے ٹریفک کو اچھی طر ح دیکھ لیں پھر کرا سنگ شروع کر یں ۔
٭ روڈ کراسنگ بھا گ کر نہ کر یں تا ہم تیز ی سے (BRISK WALK ) تا کہ یہ عمل جلد مکمل ہو جا ئے۔
٭۔اگر روڈ ون وے ہو تو اس عمل کو دو حصو ں میں تقسیم کر یں روڈ کا ایک حصہ کر اس کر کے در میا ن میں رک کر دوسر ی جا نب کی ٹر یفک کو دو با ر ہ د یکھ لیں ۔
٭۔جہاں پر پید ل کر اسنگ کے لیے پل مو جو ہو و ہا ں اس کا استعمال لازمی کر یں۔ کیو نکہ ایسا نہ کرنا با عثِ شر مند گی ہو نے کے سا تھ سا تھ نقصا ن کا پیش خیمہ بھی ہو سکتا ہے ۔
٭روڈکر اس کر نے کے لے سید ھی سڑک کا انتخا ب کر یں جہا ں سے آپ دونو ں اطراف کی ٹریفک دیکھ سکے٭۔چھو ٹے بچو ں کو آزاد مت چھو ڑیں ہا تھ پکڑ کر رکھیں ۔
٭رات کے وقت ہلکے رنگ کے کپڑ ے پہننا روڈ پر پید ل چلنے کے لے مو زوں ہے کیو نکہ اس سے آ پ جلد ی دکھا ئی دیں گے ۔
٭۔روڈکے اْ و پر یا قر یب غیر ضر وری ہر گز نہ رکیں ۔ دو ستو ں سے گپ شپ روڈ سے دور ہو کر کر یں-
٭روڈپر کا م کر نے والے (مز دور) چمکنے والی جیکٹ کا لا زمی استعما ل کر یں ۔
٭۔روڈ پر چھلکے، بو تلیں اور لفا فے وغیر ہ پھینکنا با عث شر مند گی اور با عث زحمت ہے ۔

​زیب محسود کا انتخاب​
اپنا تبصرہ لکھیں