”گیم آف تھرونز کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں “چین نے امریکہ کو سخت ترین وارننگ جاری کردی

”گیم آف تھرونز کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں “چین نے امریکہ کو سخت ترین وارننگ جاری کردی

چین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کا ’گیم آف تھرونز‘ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں،امریکہ ہانگ کانگ سمیت چین کی خودمختاری کا احترام کرے ۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر ہونے والی ملاقاتوں کے دوران چینی وزیر خارجہ نے سخت رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ بیجنگ تجارت سمیت کسی دھمکیوں کے آگے نہیں جھکے گا۔چینی وزیر خارجہ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ آئندہ ماہ تجارت پر ہونے والے مذاکرات سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔چین کے وزیر خارجہ نے دنیا کی دو بڑی معاشی قوتوں کے درمیان ٹکراو سے گریز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا کے استحکام اور باہمی مفادات کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں