گیارہ گھنٹے بعد مردہ عورت دوبارہ زندہ

پولینڈ کی نوے سالہ خاتون جسے مردہ قرار دے کر مردہ خانے کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا تھا گیارہ گھنٹے کے بعد دوبارہ زندہ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولینڈ کے ایک شہر Ostrow Lubelski اوسٹرومیں ایک اکانوے سالہ یانیہ نامی عورت جو کہ بھولنے مرض demisia ڈیمسیاء میں مبتلاء تھی کی طبعی موت واقع ہو گئی۔اسے مردہ قرار دے کر اسکی تدفین تک اسے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا۔جب اس عورت کے تجہیز و تدفین کی غرض سے مردہ خانے سے لانے کے لیے اس کے اسٹریچر کے قریب کچھ افراد گئے ۔انہوں نے عورت کے جسم میںحرکت محسوس کی۔جب اسے چیک کیا گیا تو اس میں زندگی کے آثار پائے گئے۔تھوڑی دیر بعد مردہ قرار دی جانے والی عورت زندہ ہو گئی۔اس کی پوتی اسے گھر ساتھ لے گئی۔عورت نے زندہ ہونے کے بعد سردی لگنے کی شکائیت کی اور اسے کیک کھانے کے لیے دیا گیا۔
تاہم داکٹر اور اس کے گھر والے اس معجزے پر حیران ہیں۔جس کی کوئی بھی توجیح دینے سے وہ قاصر ہیں۔زندہ ہونے والی خاتون کو کچھ علم نہیں کہ اس کے ساتھ کیا ہوا تھا۔
BBC/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں