گوشت اگائیں، 15 ملین ڈالر انعام پائیں،امریکی کمپنی کا حیرت انگیر اعلان سامنے آگیا

گوشت اگائیں، 15 ملین ڈالر انعام پائیں،امریکی کمپنی کا حیرت انگیر اعلان سامنے آگیا

معروف امریکی ادار ے ایکس پرائز فاؤ نڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ جو فرد یا ادارہ بھی تجربہ گاہ میں ”مصنوعی گوشت “ کو تجارتی پیمانے پر اور کم خرچ انداز میں اگائے گا، اسے 15 ملین ڈالر (تقریباً ڈھائی ارب پاکستانی روپے ) کا انعام دیا جائے گا۔

دنیا نیوز کے مطابق اس مقابلے میں شرکت کیلئے فاؤ نڈیشن کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے جو 28 اپریل 2021 تک جاری رہے گی جبکہ مقابلے میں فاتح ٹیم کا اعلان 2024 میں کیا جائے گا۔مقابلے کو فیڈ دی نیکسٹ بلین کا نام دیا گیا ہے۔اس مقابلے کیلئے فاؤنڈیشن کو ابوظہبی کی ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل کی مالی سرپرستی حاصل ہے۔جیتنے والی ٹیم کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ مصنوعی گوشت بنانے کا کوئی ایسا طریقہ پیش کرے جو ماحول دوست ہو، کم قیمت ہو، کم وقت کا متقاضی ہو اور اسے صنعتی پیداوار کے مرحلے تک بھی بہ آسانی پہنچایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں