گریجوایشن کی ڈگری ملتے ہی لڑکی مگر مچھ کے ساتھ تصویریں کھنچوانے پہنچ گئی، پھر کیا ہوا؟

گریجوایشن کی ڈگری ملتے ہی لڑکی مگر مچھ کے ساتھ تصویریں کھنچوانے پہنچ گئی، پھر کیا ہوا؟

 ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی گریجوایشن کے دن کو یاد گار بنائے لیکن امریکہ سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی نے اس دن کو ذرا ہٹ کے یاد گار بنایا ہے۔

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی مکینزی نولینڈ نے ڈگری مکمل ہوتے ہی اپنے اس دن کو یاد گار بنانے کا فیصلہ کیا اور مگر مچھ کے ساتھ تصاویر بنوانے کیلئے پانی میں اتر گئی۔

مکینزی نے مگر مچھ کے ساتھ مختلف پوز میں تصاویر بنائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ خوش قسمتی سے مگر مچھ شریف طبیعت کا تھا اسی لیے مکینزی اس کے چنگل سے بنا کسی نقصان کے باہر نکل آئی۔ سوشل میڈیا پر گریجوایشن کے اس منفرد جشن کی ان تصویروں کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں