گداگروں کے مددگار بھی مجرم

ناروے میںگداگری کے خلاف ایک نیا قانون بنانے کا بل آجکل گردش کر رہا ہے۔یہ بل پندرہ فروری تک آخری مرحلے میں پہنچ جائے گا۔اس نئے قانون کے ڈرافٹ کے مطابق ان لوگوں کو بھی سزا دی جائے گی جو گداگروں کی مدد رہائش ،رقم ،سفری اخراجات ،خوراک یا رقم کے ذریعے کرتے ہیں۔
این آر کے نیوز چینل کے مطابق اس بل میں یہ تجویز رکھی گئی ہے کہ منظم گداگری میں ملوث افراد اور ان کے مددگاروں کو ایک سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
پولیس کے لیے کریک ڈائون کے سلسلے میں گداگری میں حصہ لینے والے افراد کی سزا اہم ہے ۔اسٹیٹ سیکرٹری ویدار Vidar Brein-Karlsen برائن کارلسن کا کہنا ہے کہ اس قانون کی گرفت میں وہ لوگ بھی آ سکتے ہیں جو گداگروں کی محض مدد کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے ہے کہ ایسی کاروائیوں کے پیچھے ایک متحرک گروہ ہے ۔جبکہ ایس وی پارٹی کی لیڈر مریانے Marianne Borgen (SV) بورگسن نے ان تجاویز پر یشانی کا اظہار کیا ہے۔انکاکہنا ہے کہ اس قانون کے لاگو ہونے کے نتیجے میں گداگروں کے مددگاروں کو بھاری جرمانے یا قیدکی سزا ہو سکتی ہے۔
NRK/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں