گاڑی میں بیٹھے ہوئے کورونا وائرس سے کس طرح بچا جاسکتا ہے؟

گاڑی میں بیٹھے ہوئے کورونا وائرس سے کس طرح بچا جاسکتا ہے؟

کورونا وائرس کی وباءکے دوران ماہرین لوگوں کو مسلسل متنبہ کرتے آئے ہیں کہ وہ ایئرکنڈیشن والی بند جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ ایسی جگہوں پر جائیں جہاں ہوا کی آمدورفت کا خاطرخواہ انتظام ہو، کیونکہ بند عمارات میں کورونا وائرس کے جمع ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اب کمپیوٹر ماڈلز کے ذریعے ماہرین نے گاڑی کے متعلق اس سے بھی زیادہ حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اگر کار میں کورونا وائرس کا کوئی متاثرہ شخص بیٹھا ہو تو گاڑی کے اندر محض 15منٹ میں کورونا وائرس کی بہت زیادہ مقدار پھیل جاتی ہے۔

یونیورسٹی آف میساچوسٹس ایمہرسٹ ماہرین کی طرف سے بنائی گئی ان ’کمپیوٹر سمیولیشنز‘ میں معلوم ہوا ہے کہ کار کے شیشے بند ہوں تو صرف15منٹ کے اندر دوسرے تمام افراد کو وائرس لاحق ہونے کا غالب امکان ہوتا ہے تاہم اگر شیشے کھلے ہوں اور کوئی متاثرہ شخص اندر بیٹھا بھی ہو تو دوسرے افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ورگھیس میٹھئی کا کہنا تھا کہ ”عمارت یا گاڑی میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے وینٹی لیشن ، فیس ماسک اور دیگر چیزوں سے زیادہ کارگر ثابت ہوتی ہے۔ لوگوں اور بالخصوص ٹیکسی کمپنیوں کو اس حوالے سے اپنے ڈرائیورز کو پابندی کرنا چاہیے کہ وہ وباءکے ان دنوں میں شیشے کھلے رکھیں۔“

اپنا تبصرہ لکھیں