”کیا اس سال حج ہو سکے گا“ صحافی کے سوال پر وفاقی وزیر مذہبی نے اہم جواب دیدیا

”کیا اس سال حج ہو سکے گا“ صحافی کے سوال پر وفاقی وزیر مذہبی نے اہم جواب دیدیا

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے صحافی کے سوال ”کیا اس سال حج ہو سکے گا“کے جواب میں کہاہے کہ کوشش اور خواہش یہی ہے حج ہو جائے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اٹارنی جنرل سے ملاقات کی،وزیر مذہبی امور نے کہاکہ وزارتی امورپراٹارنی جنرل سے مشاورت کرنے آیا تھا۔صحافی کے سوال ”کیا اس سال حج ہو سکے گا“کے جواب میں پیر نور الحق قادری نے کہاکہ کوشش اور خواہش یہی ہے حج ہو جائے ۔

صحافی کے ایک اور سوال”سننے میں آیا ہے جج صرف سعودی عرب میں مقیم لوگ کرسکیں گے “؟کے جواب میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ملکر کئی آپشنزپر غور کررہے ہیں ،حج ہو گا یا نہیں حتمی فیصلہ ماہ رمضان کے آخر میں کریں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں