کھیلوں کے سربراہ کو پانچ لاکھ کرائون پوسٹ بکس میں ملے

جب کھیلوں کی تنظیم کے سربراہ مارٹن جیلسا کو پوسٹ بکس میں ہزار کرائون کے پانچ سو نوٹ پانچ لفافوں میں ملے وہ بری طرح سے کانپنا شروع ہو گئے۔شاک اورخوشی یہ سب کچھ ایک دم زبردست تھا یہ بات کھیلوں کی تنظیم کے سربراہ مارٹن نے کہی۔مارٹن کا کہنا ہے کہ انہیں کچھ روز سے یہ اشارے مل رہے تھے کہ انہیں کوئی نا معلوم عمر رسیدہ عورت انعام دے گی لیکن وہ اسے نہیں جانتے تاہم اگر وہ مل جاتی تو وہ اس کے بہت شکر گزار ہوتے۔
انہوں نے یہ رقم فوری طور پر بینک میں جمع کروادی کہ اتنی بڑی رقم گھر میں نہیں رکھی جا سکتی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں