کڑاہی پسندے بنانے کا طریقہ

کڑاہی پسندے بنانے کا طریقہ

اجزا

پسندے: 1 کلو

پپیتا: 1 کھانے کا چمچ

لونگ پسی ہوئی: 8 عدد

ادرک کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

بھنا ہوا دھنیہ: 1 کھانے کا چمچ

کالی مرچپسی ہوئی: آدھا چائے کا چمچ

دہی: 1 پاؤ

پیاز: 3 عدد

مرچ: حسب ضرورت

نمک: حسب ذائقہ

ترکیب

گوشت کے پسندے پر ادرک، پپیتا اور نمک لگا کر دو تین گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اس کے بعد تمام مصالحے پیس کر اس میں شامل کریں اور گوشت پر لگا دیں۔ پیاز بھی کتر کر گوشت پر لگا دیں۔ کڑاہی میں تھوڑا سا گھی ڈال کر پسندوں کو ایک ایک کر کے تلتے جائیں۔ جب دونوں طرف سے سنہری ہوجائیں تو اتار کر گرم گرم تناول کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں