کورونا کے بعد ایبولا وائرس پھیلنا شروع، عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کردی

کورونا کے بعد ایبولا وائرس پھیلنا شروع، عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کردی

کورونا وائرس سے ابھی دنیا کی جان چھوٹ نہیں پائی تھی کہ افریقی ملک ’گنی‘ میں ایک بار پھر ’ایبولا‘ وائرس پھیلنا شروع ہو گیا ہے اور اس نئی مصیبت کے متعلق عالمی ادارہ صحت نے حیران کن بات کہہ دی گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گنی میں ایبولا کی یہ نئی لہر ممکنہ طور پر کسی انسان سے شروع ہوئی۔ وباءکی گزشتہ لہر کے بعد سے وائرس ممکنہ طور پر کسی انسان میں موجود تھا اور اب جا کر اس سے آگے دیگر لوگوں میں منتقل ہونا شروع ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق گنی میں ایبولا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر صدر ایلفاکونڈنے ملک کے پانچ مختلف علاقوں میں 45روز کے لیے ’ہیلتھ ایمرجنسی‘ نافذ کر رکھی ہے۔ گنی میں دسمبر 2013ءمیں پہلی بار ایبولا وائرس پھیلا تھا اور سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے۔اس نئی لہر میں اب تک گنی میں 18مریض سامنے آ چکے ہیں اور ان میں سے نو کی موت واقع ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ دنیا میں اب تک مجموعی طور پر 24ہزار لوگ ایبولا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اوریہ وائرس مجموعی طور پر 10ہزار جانیں نگل چکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں