کورونا کے باعث مشکلات، برطانیہ نے کاروباری حضرات اور ملازمین کو خوشخبری سنا دی

کورونا کے باعث مشکلات، برطانیہ نے کاروباری حضرات اور ملازمین کو خوشخبری سنا دی

 رشی سنک چانسلر نے کمپنیوں  اور کام کرنے والے افراد  کے لئے کوڈ 19 مشکلات کے بعد خوشخبری کا اعلان کیا ہے  جو انہیں کورونا کی ممکنہ دوسری لہر کے دوران مشکلات سے نکالنے میں آسانی پیدا کرے گا  اور  جاب سپورٹ  سکیم (جے ایس ایس) میں تین بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا   جو نومبر میں فرلو کی جگہ لے لے گی۔

ہائوس آف کامن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ  اس نئی اسکیم کے تحت ، مالکان کم ادائیگی کریں گے جبکہ عملے کو کچھ گھنٹے کام کرنا پڑے گا  ، ملازمین اپنے مجموعی وقت کا 33 فیصد کی بجائے صرف بیس فیصد کام کریں گے جبکہ ٹیکس دہندگان کی سبسڈی دوگنی کردی گئی ہے۔اس کا مقصد جدوجہد کرنے والی فرموں کی مدد کرنا ہے جو اپنے اداروں کو بند نہ کر سکیں اور کام بھی چلتا رہے ، ٹائر ٹو  کے کاروباروں ، خاص طور پر ریسٹورنٹس  کے شعبے نے  شکایت کی تھی کہ اگر وہ تین درجے کی پابندیوں کی زد میں ہوں تو بہتر ہوگا، ان کا موقف تھا کہ اگرچہ انہیں بند کرنے پر مجبور کیا جائے گا ، تاہم انہیں حکومت کی زیادہ سے زیادہ مدد سے فائدہ ہوگا۔

 مسٹر سنک نے مزید کہا کہ اب جے ایس ایس کی شرائط تبدیل کردی گئی  ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں