کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے بعد کتنے لاکھ سیاح سپین کی سیاحت کر سکتے ہیں ؟ یورپی ملک میں سیاحتی انڈسٹری کے لیے بڑی خبر آگئی

کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے بعد کتنے لاکھ سیاح سپین کی سیاحت کر سکتے ہیں ؟ یورپی ملک میں سیاحتی انڈسٹری کے لیے بڑی خبر آگئی 

کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے بعد رواں سال ساڑھے چار لاکھ تک سیاح سپین کی سیاحت کر سکتے ہیں۔ماہرین کا کہناہے کہ اگر اسی رفتار سے ویکسین لگانے کاعمل جاری رہا تو سیاحوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے تاہم سست روی کے باعث یہ تعداد 15 ملین کمی کا شکار بھی ہوسکتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ویکسینیشن میں تاخیر کے باعث سپین کو 60 ہزار ملین یورو کا نقصان بھی ہوسکتاہے۔رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک کے باشندے سپین کے سفر کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ماہرین کا کہناہے کہ برطانوی سیاح ویکسینیشن کے بعد سفر کے لیے تیار ہیں۔جرمن سیاحوں کی جانب سے بین الاقوامی سفر پر آمادگی ظاہر نہیں کی گئی۔ سپین میں 20 ملین سے کم غیر ملکی سیاح ریکارڈ کیے گئے اور گزشتہ سال آمدنی میں 75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں