کورونا وائرس ، اٹلی میں اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

کورونا وائرس ، اٹلی میں اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

اٹلی میں  گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا  سے 318 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں  جس کے بعد کل تعداد ایک لاکھ ایک سو تین  ہوگئی ہے ، برطانیہ کے بعد اٹلی ایک لاکھ اموات کا ہندسہ عبور کرنے والا  دوسرا ملک بن گیا ہے، وزیر اعظم ماریو ڈریگی نے  آنے والے دنوں میں مزید  خبردار رہنے کے لیے کیا ہے

ایک سال پہلے  اٹلی نے کسی بھی یورپی ملک کا پہلا کورونا وائرس لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا لیکن اب   کئی مہینوں کے بعد ایک دفعہ پھر   نئے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ماہرین نے خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ملک کو لگ بھگ دو ہفتوں میں انفیکشن کی  ایک نئی بڑی لہر کا سامنا ہو سکتا ہے ، شہریوں کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر زیادہ سخت پابندیاں عائد نہ کی گئیں تو روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسز  کی تعدادچالیس ہزار  تک جاسکتی ہے۔

حکام مزید تین خطے سخت پابندیوں میں ڈال رہے ہیں، ملک کے شمال میں دو   فریولی وینزیا جیولیا اور وینیٹو   کو نارنگی زون میں اٹھایا جائے گا  جبکہ کیمپینیا خطہ ، جس میں نیپلس شامل ہیں ، کو دوبارہ ریڈ زون کے طور پر درجہ بندی کیا جائے گا ، یہ سب سے زیادہ خطرے والا علاقہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں