کرسپی چکن کٹلٹس گھر پر تیار کرنے کا آسان طریقہ

کرسپی چکن کٹلٹس گھر پر تیار کرنے کا آسان طریقہ

افطاری کو لذیذ بنانے کیلئے کرسپی چکن کٹلٹس گھر پر تیارکر نے کیلئے اس ترکیب پر عمل کریں

اجزاء:

چکن تین سو گرام (ہڈی کے بغیر)

انڈے دو عدد (پھینٹے ہوئے)

ہری پیاز دو سے تین ڈنڈیاں

ہلدی آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

ہری مرچیں دو سے تین عدد

ادرک ایک انچ کا ٹکڑا

میدہ دو کھانے کے چمچ

بیکنگ پائوڈر ایک چٹکی

بریڈ کرمبز آدھا کپ

کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)

تیل فرائی کرنے کے لئے

نمک حسب ذائقہ

ترکیب:

چوپر میں چکن، ہری پیاز، ہلدی، لال مرچ، ہری مرچ، ادرک، میدہ، بیکنگ پائوڈر، بریڈ کرمبز، کالی مرچ اور نمک ڈال کر چوپ کر لیں۔ اب اس میں انڈوں کو پھینٹ کر شامل کرکے مکس کریں۔اِن کے بالز بنالیں۔ پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے بالز فرائی کرلیں۔ آخر میں نکال کر ساس اور سبزیوں کے ساتھ سرو کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں