کرسٹیانو رونالڈو نے سب سے زیادہ انٹرنیشنل گولز کا ریکارڈ برابر کردیا، گزشتہ 15 سال سے یہ ریکارڈ کس مسلمان ملک کے کھلاڑی کے پاس تھا؟

کرسٹیانو رونالڈو نے سب سے زیادہ انٹرنیشنل گولز کا ریکارڈ برابر کردیا، گزشتہ 15 سال سے یہ ریکارڈ کس مسلمان ملک کے کھلاڑی کے پاس تھا؟

 پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سب سے زیادہ انٹرنیشنل گول کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایران کے علی داعی کے پاس تھا۔

رونالڈو نے یورو کپ 2020 کے دوران فرانس کے خلاف میچ میں پنالٹی پر دو گول سکور کیے جس کے بعد ان کا سکور 109 پر پہنچ گیا۔ رونالڈو نے اپنا پہلا گول بھی یورو کپ میں ہی 2004 میں یونان کے خلاف سکور کیا تھا۔

رونالڈو نے بدھ کے میچ میں گول سکور کرکے ایران کے علی داعی کا سب سے زیادہ 109 انٹرنیشنل گول سکور کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ علی داعی نے اپنا آخری میچ ایران کی جانب سے 2006 میں کھیلا تھا۔

ریکارڈ برابر ہونے پر 52 سالہ علی داعی نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں رونالڈو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ یہ قابلِ عزت کارنامہ اب رونالڈو کے نام ہوجائے گا۔ کرسٹیانو فٹ بال کے عظیم چیمپیئن ہونے کے ساتھ ساتھ مثالی انسان ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں