کرسمس کے موقع پر امریکہ میں دھماکہ

کرسمس کے موقع پر امریکہ میں دھماکہ 

امریکہ میں کرسمس کے موقع پر علی الصبح ایک زور دار دھماکا سنا گیا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ویل میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی میں دھماکا خیز مواد موجود تھا۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب ہوا جس کے بعد فائربریگیڈ اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو سیل کردیا گیا ۔دھماکے میں کسی شخص کے ہلاک ہونے کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے جبکہ تین زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں