کرسمس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

                                                                                         رپورٹ  وسیم  ساحل
 پاکستان بھر میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں آرمی پبلک سکول پر دہشتگردوں کے حملے میں بچوں کی شہادت کے بعد مسیحی برادری نے کرسمس کو انتہائی سادگی سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے متعدد بڑی تقریبات منسوخ کر دی تھیں اس لئے اس سال کرسمس کی تقریبات میں پہلے جیسے رنگ موجود نہیں ہیں مگر مذہبی عقیدت اور جوش و جذبہ ہر گز کم نہیں ہے۔ اس مقدس تہوار کے موقعے پر مسیحی برادری کی جانب سے خصوصی عبادات کے علاوہ ملن پارٹیوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے اور گھروں سجانے کیلئے مخصوص رنگین لائٹس استعما ل میں لائی گئی ہیں۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل بھی کی گئی
ہے۔واضح رہے دنیا بھر میں
مسیحی برادری 25دسمبر کو پیغمبر خدا حضرت عیسیٰ ؑ کے یوم پیدائش کے طور پر مناتی ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں