کراچی میں مچھلیوں کی بارش سے شہری حیران، لیکن دراصل مچھلیاں کیوں برستی ہیں؟

کراچی میں مچھلیوں کی بارش سے شہری حیران، لیکن دراصل مچھلیاں کیوں برستی ہیں؟

 شہر قائد میں مچھلیوں کی بارش نے لوگوں ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے ، لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ ایسا کیسے ممکن ہے کہ مچھلیوں کی بارش برس جائے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کسی جگہ پر مچھلیوں کی بارش ہوئی ہو، اس سے پہلے بھی مختلف ممالک میں مچھلیاں برس چکی ہیں۔ 2012 اور 2014 میں سری لنکا میں مچھلیوں کی بارش ہوئی تھی، 2015 میں سعودی عرب، 2017 میں تھائی لینڈ اور 2018 میں امریکی ریاست یوٹاہ میں بھی مچھلیوں کی بارش ہوچکی ہے۔ تھائی لینڈ میں مچھلیوں کی بارش زیادہ شدید تھی۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کی بارش کا واقعہ عام طور پر اس وقت پیش آتا ہے جب ہوا بگولے کی شکل میں قدرے کم گہرے پانی پر موجود ہو تو یہ پانی میں دائرے یا بھنور بنا کر اس میں موجود تقریباً تمام چیزیں اپنی طرف کھینچ لیتی ہے اور اس میں مچھلیوں کے علاوہ مینڈک بھی شامل ہوتے ہیں۔

بعض اوقات ایسے واقعات میں آبی حیات طوفان باد و باراں کے ساتھ طویل فاصلہ طے کر لیتی ہے اور لوگوں کو یہی محسوس ہوتا ہے کہ آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں