کراچی میں سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹرز نے 9 سالہ بچے کے دل کے پاس گھسنے والا پیچ کس نکال کر میڈیکل کا معجزہ کر دکھایا

کراچی میں سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹرز نے 9 سالہ بچے کے دل کے پاس گھسنے والا پیچ کس نکال کر میڈیکل کا معجزہ کر دکھایا

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو واسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) کے ماہر ڈاکٹرز نے چھٹی کے روز بھی پیشہ ورانہ فرائض کی سرانجام دہی کرتے ہوئے 9 سالہ بچے کے دل کے پاس سینے میں لگنے والے پیچ کس کو کامیاب سرجری کے بعد نکال لیا۔

اتوار کے روز ایک 9 سالہ بچے کے سینے میں پیچ کس گھس گیا تھا ۔معاملہ انتہائی حساس اور چھٹی کا روز ہونے کے باعث کئی ہسپتالوں نے بچے کے علاج سے انکار کردیا۔

پریشان حال والدین سب جگہ سے مایوس ہو کر اپنے لختِ جگر کو این آئی سی وی ڈی لے آئے جہاں کے ماہر ڈاکٹرز نے اپنی چھٹی منسوخ کردی اور بچے کی مدد کیلئے فوری ہسپتال پہنچ گئے۔

این آئی سی وی ڈی کے ماہر سرجنز نے انتہائی پیچیدہ سرجری انتہائی احتیاط کے ساتھ کامیاب بنائی اور بچے کے سینے میں گھسا ہوا پیچ کس نکال کر اس کی جان بچالی۔

اپنا تبصرہ لکھیں