کرائے کے قوانین میں مزید سخت قوانین بنانے پر غور

حکومت ان قوانین پر مزید سختی کے لیے غور کر رہی ہے جو کہ جائدادوں کے مالکان کو رہائشی گھروں کے اندر بنے ہوئے چھوٹے گھروں کو مزید چھوٹے کمروں میں تقسیم کرنے کے متعلق ہیں تاکہ مالکان ذیادہ کرایہ حا صل کر سکیں۔کیونکہ حکومت نے کرائی داروں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولتیں دینے کا وعدہ کیا ہے۔
میونسپل اور جدت کی وزیر مونیکا مالینڈ Monica M230land نے اپنے بیانمیں کہا کہ حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ رہائشی عمارتوں میں بنے ہوئے چھوٹے گھروں کو مزید چھوٹے یونٹوں میں تقسیم کرنے کے قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے ۔سوشل وینسترے پارٹی کی ممبر قاری الزبتھ Kari Elisabeth Kaskiکے ایک تحریری سوال کے جواب میں مونیکا نے لکھا کہ اس سلسلے میں قوانین پہلے سے موجود تو ہیں لیکن وہ غیر واضع اور ان پر عمل مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان قوانین کے مطابق گھر کے ممبران اور دوسرے افراد کو بھی غیر ضروری تعمیر کو روکنے یا اس میں مشاورت کا حق ونا چاہیے۔مونیکا نے ماہ جنوری میں ہونے والی ایک میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے بعض بڑے شہروں میں ہائبرائیزیشن ہے تو سہی لیکن یہ کوئی ملک گیر مسلہء نہیں ہے۔
ہائیبرائیزیشن کا مسلہء ان عمارتوں کے ماحول اور رہائشی سہولتوں میں ذیادہ ہوتا ہے جہاں اس قسم کی تعمیرات ہوتی ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں